سیالکوٹ11:کیسز کے چالان ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صولت وٹو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 157واں اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،
ادویات کی فروخت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کیسز کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری، سیکرٹری بورڈ فر خ مجید، ڈاکٹر اعجاز احمد اور چاروں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ 11کیسز کے چالان ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا جبکہ 8میڈیکل سٹورز کو وارننگ جاری کرنے اور 7 سٹورز کی دوبارہ چیکنگ کے احکامات دئیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments