تاجر سے اسلحہ کے زور پر بھتہ مانگنے والا اشتہاری گرفتار

تاجر سے اسلحہ کے زور پر بھتہ مانگنے والا اشتہاری گرفتار

حاجی پورہ پو لیس کی کارروا ئی ‘ لاڈلہ جٹ راہزنی کے مقدمہ میں اشتہاری تھا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ حاجی پورہ پولیس نے تاجر سے اسلحہ کے زور پر بھتہ طلب کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار ، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کے نوٹس پر تھانہ حاجی پورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم فیضان عرف لاڈلہ جٹ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تاجر سے اسلحہ کے زور پر بھتہ طلب کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت موصول ہوئی تھی جبکہ ملزم راہزنی کے مقدمہ میں اشتہاری تھا ۔ ڈی پی او نے کہا ہے کہ تاجر برادری کا تحفظ اور محفوظ کاروباری ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، شہریوں کو اسلحے اور دھمکیوں کے ذریعے ہراساں کرنیوالے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...