بھاری مقدار میں ملاوٹی کھلی سرخ مرچ اور ہلدی پاؤڈر تلف
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نیوسبزی منڈی کھیالی شاہ پور میں آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی کھلی سرخ مرچ اور ہلدی پاؤڈر تلف کردیا ۔
دونوں مصالحہ جات کے سیمپلز فیل ہونے پر کارروائی کی گئی، سرخ مرچ اور ہلدی میں نان فوڈ اجزااور اشیا کی ملاوٹ پائی گئی، ملاوٹی مصالحہ جات کو دلکش پیکنگ لگا کر چھوٹی دکانوں پر فروخت کیا جانا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments