فاطمہ جناح گریجوایٹ کالج میں محفل میلاد ، ڈپٹی کمشنر گجرات کی شرکت

 فاطمہ جناح گریجوایٹ کالج میں محفل  میلاد ، ڈپٹی کمشنر گجرات کی شرکت

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نورالعین نے گورنمنٹ فاطمہ جناح گریجوایٹ کالج گجرات میں منعقدہ سالانہ محفل میلاد میں شرکت کی۔

تقریب میں کالج کی طالبات نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عاشق بٹ، پرنسپل قندیل آصف بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں طالبات پر زور دیا کہ وہ سنتِ رسول ؐکو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور آپ ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...