کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی کارروائی میرینارا پیزا پر 5ہزار روپے جرمانہ

کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی کارروائی میرینارا پیزا پر 5ہزار روپے جرمانہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ نے صارف کی شکایت پر میرینارا پیزا پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، جبکہ انتظامیہ نے شکایت کنندہ سے تحریری معذرت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کی ہدایات پر صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی شہری شبیر چوہان نے میرینارا پیزا سے پیزا خرید کر استعمال کیا، تاہم ان کے مطابق انہیں مبینہ طور پر غلط انوائس جاری کی گئی، اضافی رقم وصول کی گئی اور سروس کے معیار پر بھی تحفظات سامنے آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...