ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا مختلف یونین کونسلز کا دورہ، صفائی کا جائزہ

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا مختلف  یونین کونسلز کا دورہ، صفائی کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسلز 49، 50 اور 69 کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن، بیٹ پلان پر عمل درآمد، ورکرز کی حاضری اور گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور شہریوں سے ویسٹ کلیکشن سروسز کے حوالے سے رائے بھی حاصل کی۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو ہدایت کی کہ بیٹ پلان پر مکمل عمل درآمد، ورکرز کی باقاعدہ حاضری اور گھروں سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...