عبدالغفار چودھری کا نکاح سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
گجرات (سٹی رپورٹر) یورپ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ناصر محمود چوہدری کے صاحبزادے عبدالغفار چودھری کا نکاح سابق وائس چیئرمین سیالکوٹ ایئرپورٹ افضل شاہین کی صاحبزادی سے ہو گیا۔
نکاح کی تقریب سمبڑیال کے براق بینکوئیٹ ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز پی او اے ایف سید قمر رضا، سابق ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، چیئرمین ملہی گروپ آف کمپنیز چوہدری ندیم اختر ملہی، صدر پی او اے ایف یورپ اعجاز حسین پیارا، چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال، سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری موسیٰ ندیم ملہی، صدر کڈنی سنٹر گجرات میاں محمد اعجاز، نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کے راجہ سجاد حسین سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments