پنڈی بھٹیاں:حافظ حسام اردو بازار کے بلا مقابلہ صدر علی چوہان سیکرٹری منتخب

پنڈی بھٹیاں:حافظ حسام اردو بازار کے  بلا مقابلہ صدر علی چوہان سیکرٹری منتخب

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )حافظ حسام مقصود اور علی چوہان اردو بازار پنڈی بھٹیاں کے بلا مقابلہ بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر ائے جس پر الیکشن بورڈ نے ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر غازی محمد شریف رزاقی اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ شہر کی دیگر تنظیموں کے نمائندہ افراد بھی موجود تھے ۔نومنتخب جنرل سیکرٹری علی چو ہا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو بازار کی تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور تاجر وں کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...