علی پورچٹھہ :انجمن جانثاران مصطفی کی تقریب تقسیم اعزازات
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )انجمن جانثاران مصطفی کی 27ویں سالانہ تقریب تقسیم اعزازات،عمرہ ٹکٹ اور نقد انعامات پیش کئے گئے ۔
تقریب کی صدارت فضل زادہ پیر سید ناصر سلطان مشہدی، پیر سید علی حسنین شاہ گیلانی اور پیر سید اُلفت حسین شاہ نے کی۔ محفل میں علما و مشائخ، صحافیوں، مذہبی و سماجی تنظیموں کے عہدیدار وں ، بانیان محافل اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران انجمن کی جانب سے پیر سید ناصر سلطان مشہدی موسوی کو عمرہ کا ٹکٹ پیش کیا گیا جبکہ اراکین میں قرعہ اندازی کے ذریعے 4 عمرہ ٹکٹ تقسیم کیے گئے ۔ دو خوش نصیب بانیان محفل کو فی کس 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments