نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروا ئی کا حکم
زرعی شعبے کے تحفظ کیلئے نہری پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنا نا ہو گی :کمشنر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے ربیع سیزن 2026 کے دوران پانی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں، درج مقدمات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کے تحفظ، نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کرنے کیلئے پانی چوری کی روک تھام ناگزیر ہے ، اس سلسلے میں متعلقہ محکمے ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں۔کمشنر محمد علی کو ایکسین آبپاشی محمد اشعر نے بریفننگ میں بتایا کہ ربیع سیزن 2026 کے دوران پانی چوری کے مجموعی طور پر 674 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 463 استغاثے متعلقہ تھانوں کو بھجوائے گئے ، 182 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 281 ایف آئی آرز تاحال زیرِ التوا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ، خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی جائے اور درج مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments