گجرات:فرائض میں غفلت پر انچارج واٹر سپلائی قمر عباس برطرف
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )واسا گجرات میں غیر حاضری اور فرائض میں غفلت پر معطل شدہ انچارج واٹر سپلائی قمر عباس نوکری سے فارغ،غیر حاضری اور دفتری احکامات کی خلاف پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے واضح کیا ہے کہ ادارے میں فرائض سے غفلت، مسلسل غیر حاضری اور دفتری احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments