وزیر داخلہ محسن نقوی سے میاں فخر مشتاق پگانوالہ کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سے میاں  فخر مشتاق پگانوالہ کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)وزیر داخلہ محسن نقوی سے پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملکی امن و امان، بین الاقوامی کامیابیوں اور افواج پاکستان کے مثبت کردار پر گفتگو کی گئی۔

میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے مکہ معاہدہ کی کامیابی پر وزیر داخلہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر عزت و وقار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔ میاں فخر پگانوالہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بین الاقوامی سفارتی کاوشوں اور حکمت عملی کو بھی سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...