تحصیل آفس وزیرآباد میں تعطل کا شکار معاملات تیزی سے نمٹائے جانے لگے
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحصیل آفس وزیرآباد میں دو ماہ سے تعطل کا شکار معاملات نئے تحصیلدار کاشف احمد کی تعیناتی کے بعد تیزی سے نمٹائے جانے لگے ،
جس سے رجسٹری اور دیگر ضروری امور کے سلسلے میں پریشان سائلین نے سکھ کا سانس لیا ۔شہریوں کے مطابق نئے تحصیلدار کاشف احمد نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی سائلین کے مسائل کے حل پر توجہ دی اور لوگوں کو غیر ضروری انتظار میں رکھنے کے بجائے ان کی باری پر بیانات لینے ، بائیومیٹرک تصدیق اور دیگر ضروری امور کی انجام دہی کے لیے فوری احکامات جاری کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments