سیاسی اختلاف پر بنیادی حقوق سلب کئے جا رہے :ریحانہ ڈار
نورین نیازی کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کرنے کی خبر پریشان کن
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ قائد عمران خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک اور سیاسی انتقام کی شدید مذمت کرتے ہیں سیاسی اختلاف کی آڑ میں کسی خاتون کی آزادی، صحت اور بنیادی حقوق سے کھیلنے کا اختیار کسی کو نہیں، نورین نیازی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وہ سب ہوں گے جن کے حکم پر انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے ۔ سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے جمہوری روایات اور قانونی تقاضوں کے مطابق معاملات حل کیے جانے چاہئیں، خواتین کو سیاسی سرگرمیوں یا خاندانی وابستگی کی بنیاد پر دباؤ کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کے حقوق اور عزت و وقار کا تحفظ کیا جانا چاہیے ۔ عمران خان کی بہن نورین نیازی کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کرنے کی خبر پریشان کن ہے ، ان پر نہ کوئی مقدمہ، نہ کوئی جرم ثابت، پھر بھی پہلے تھری ایم پی او جیسے کالے قانون کے تحت قید رکھا گیا اور مدت ختم ہونے کے بعد بھی مبینہ طور پر غیر قانونی حراست جاری رکھی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments