مریم نوار خواتین کواعلیٰ مقام دلانے کیلئے کوشاں :سائرہ تارڑ

 مریم نوار خواتین کواعلیٰ مقام دلانے کیلئے کوشاں :سائرہ تارڑ

این اے 77میں خواتین ووٹر زکا ٹرن آئوٹ بڑھا نے اقدامات کئے جائیں :شازیہ فرید

راہوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حلقہ این اے 77میں 8نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی خواتین کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ ن ویمن کے دفتر سیٹھی کالونی راہوالی میں زیر صدارت ایم این اے سیدہ نوشین افتخار منعقدہوا ،مہمانِ خصوصی ایم این اے ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب سائرہ افضل تارڑ تھیں۔ میٹنگ میں رکن قو می اسمبلی شازیہ فرید، رابعہ فاروقی، فوزیہ بٹ، صائمہ زاہد، گلناز پاشہ، سابق ایم پی اے نگہت شوکت چیمہ، شمائلہ رانا، شازیہ گوندل کے علاوہ پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ سائرہ افضل تارڑ اور شازیہ فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خواتین کے حقوق کیلئے دن رات کوشاں ہیں جو خواتین کی سیاسی سماجی سرگرمیوں پر ان کی صلاحیتوں کے مطابق معاشرہ میں اعلیٰ مقام دلانے کی خواہش مند ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین وزیر اعلیٰ کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کے عوامی خدمت کے منشور کو آگے بڑھا رہی ہیں ، این اے 77میں 8نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے خواتین گلی محلوں میں ڈور ٹو ڈور جاکر ملاقاتیں کریں اور راشد ورک کی کا میابی کیلئے کردار ادا کر یں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...