انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ مکوآنہ کا فائنل علی شہنشاہ کبڈی کلب نے جیت لیا
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ مکوآنہ کا فائنل میچ علی شہنشاہ کبڈی کلب مکوآنہ نے جیت لیا،
جبکہ برکات کبڈی کلب 205 رب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں 50 ہزار، 30 ہزار، 20 ہزار اور 10 ہزار روپے کے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔مہمانان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments