علی پورچٹھہ:تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 60سالہ محمد اکرم ملاح موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ گیا۔ واقعہ پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر تیز رفتاری سے سڑکوں پر رواں دواں ہیں جس سے زندگیاں مسلسل خطرے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئے روز حادثات کے باوجود مؤثر نگرانی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments