سیالکوٹ:کنگرہ پلی کے قریب 2گاڑیوں میں تصادم، 3افراد زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)کنگرہ پلی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے ۔
کنگرہ پلی کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں میں57سالہ وحید الرحمٰن ، 50سالہ فرزانہ اور55سالہ ذوالفقار علی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments