وزیر آباد :ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم ،لڑکا جاں بحق
وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بائی پاس کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں خوفناک تصادم، 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ارحم سکنہ نظام آباد کے نام سے ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے ، کمسن ارحم کی اچانک موت نے ہر آنکھ اشکبار کردی۔ شہریوں نے بائی پاس اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تیز رفتار گاڑیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments