کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کامونکے(تحصیل رپورٹر)چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔ آمنہ پارک کے نصیر احمد کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل ،رحمت پورہ کے فرحت امیر کے کارخانہ سے اوور لاک والی مشین چوری ہوگئی۔
موضع کھنگوڑا کے ارشد کی حویلی سے نامعلوم افرادبھینسا چوری کر کے لے گئے ۔عبداللہ روڈ کے ساغر نواز کے پولٹری فارم سے 300چوزے چوری کرلئے گئے ۔کوٹلی بارے خان کے تیمور قیصر اور گلفام احمد کے گھروں سے ایک لاکھ 75ہزار پانچ سو روپے ،طلائی زیورات ،قیمتی پارچات چوری ہوگئے ۔نواحی گاؤں کڑی کوٹ کے بشارت کا موبائل فون اور 10 ہزارروپے نامعلوم چور لے گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments