نوجوان علامہ اقبال کے فلسفہ خودی سے سیکھیں :وقاص مرزا

 نوجوان علامہ اقبال کے فلسفہ خودی سے سیکھیں :وقاص مرزا

اتحاد، ایمان، نظم و ضبط، انصاف، رواداری اور جمہوری اصولوں کو اپنانا ہوگا

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر وقاص مرزا نے کہا ہے کہ اقبال برصغیر کی ممتاز علمی، فکری، فلسفیانہ اور ادبی شخصیات میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ،علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودداری، اعتماد، عزت نفس اور مقصدحیات کا نیا شعور پیدا کیا۔ ان کے موثر پیغام نے افراد اور قوموں کو اپنی صلاحیتیں پہچاننے ، فکری و اخلاقی جمود سے نکلنے اور بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی اور علم، کردار، جرات اور اجتماعی ذمہ داری پر ان کا زور آج بھی بالخصوص نوجوان نسل کیلئے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے ۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کی شاعری اور فلسفے کو محض ادبی ورثہ سمجھ کر نہ پڑھیں بلکہ اسے اپنی شخصیت سازی، فکری ارتقا اور قومی خدمت کیلئے رہنما اصول بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ایسی نوجوان نسل سے وابستہ ہے جو علم، دیانت داری، تخلیقی صلاحیتوں اور ملک کیلئے احساس ذمہ داری سے سرشار ہو۔ علامہ اقبال کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اتحاد، ایمان، نظم و ضبط، انصاف، رواداری اور جمہوری ذمہ داری کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...