مفکر پاکستان کا پیغام کسی دوریا نسل تک محدود نہیں:مقررین
یومِ ولادت کے موقع پر قائداعظم پبلک سکول اینڈ کالج میں فکری وادبی سیمینار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر قائداعظم پبلک سکول اینڈ کالج گوجرانوالہ میں خصوصی فکری و ادبی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہمایوں خالد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سیمینار میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریر پیش کیں، ٹیبلو کے ذریعے فکرِ اقبال کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور علامہ اقبالؒ کے شہرہ آفاق کلام، بالخصوص شکوہ اور جوابِ شکوہ کی پُراثر انداز میں پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
مقررین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا پیغام کسی ایک دور یا نسل تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک آفاقی فکر ہے جو نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پہچاننے ، خود اعتمادی پیدا کرنے ، بلند مقاصد متعین کرنے اور عملی جدوجہد کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے ۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودداری اور قومی تشخص کا شعور بیدار کیا اور انہیں ایک آزاد وطن کے خواب کی تعبیر کے لیے فکری بنیاد فراہم کی۔ ان کا تصورِ شاہین نوجوانوں کو بلند پرواز ، جرات، خودداری اور مسلسل جدوجہد کا پیغام دیتا ہے جبکہ ان کا فلسفہ خودی انسان کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی منزل کے حصول کیلئے متحرک رہنے کی ترغیب دیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments