سرد علاقوں سے آنیوالے مہمان پرندوں کا شکار کیا جانے لگا

سرد علاقوں سے آنیوالے مہمان پرندوں کا شکار کیا جانے لگا

شکار ماحولیاتی توازن اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی :علاقہ مکین

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)دریائے چناب کے پانیوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی روس اور سائپرس سمیت سرد علاقوں سے پاکستان آنیوالے مہمان پرندوں مرغابی، مگھ، نٹری،نیل سر،کونج اورسرخاب کا شکار ہونے لگا۔ ہزاروں میل کا سفر طے کرکے پاکستان پہنچنے والے خوبصورت مہمان پرندوں کا دریائے چناب کے کناروں پر استقبال گولیوں سے کیا جا رہا ہے جس سے ان کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ روس اور سائپرس سمیت سرد خطوں میں منفی درجہ حرارت اور شدید سردی کے باعث یہ پرندے گرم علاقوں کا رخ کرتے ہوئے پاکستان پہنچتے ہیں۔ دریائے چناب ان پرندوں کی عارضی پناہ گاہ اور قیام کا اہم مسکن ہے جہاں یہ موسم سرما گزارتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مہمان پرندوں کا بے دریغ شکار نہ صرف قدرتی حسن کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ماحولیاتی توازن اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی ہے ۔ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور متعلقہ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے چناب کے کناروں پر غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...