نئی نسل کو اقبال کی تعلیما ت سے آگاہ کرنا ہوگا:ذوالفقار چیمہ
بدقسمتی سے نوجوانوں کو اقبال اور قائد کی جدوجہد بارے خاطر خواہ معلومات میسر نہیں
وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق آئی جی موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کی تعلیمات، افکار اور خدمات سے روشناس کر انا انتہائی ضروری ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اپنے محسنوں کی جدوجہد، قومی خدمات اور ان مشکلات سے آگاہ کرنا چاہیے جن کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد وطن کے حصول کی راہ ہموار کی ، بدقسمتی سے نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قومی خدمات اور جدوجہد کے حوالے سے خاطر خواہ معلومات میسر نہیں ۔ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں، بالخصوص سکولوں اور کالجوں میں علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کی شخصیت، افکار اور قومی خدمات کے حوالے سے مؤثر تقریبات اور آگاہی پروگرام منعقد کئے جانے چاہئیں تاکہ نئی نسل اپنے اسلاف کی قربانیوں سے آگاہ ہو اور ان کے نظریات و تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا کر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments