جرمنی کے ڈپٹی چیف آف مشن آرنو کرچوف کا دورہ ڈسکہ

جرمنی کے ڈپٹی چیف آف مشن آرنو کرچوف کا دورہ ڈسکہ

مندرانوالہ گاؤں کے روایتی ماحول، قدرتی مناظر اور لوگوں کے خلوص کو سراہا

ڈسکہ، ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)جرمنی کے ڈپٹی ایمبیسیڈر و ڈپٹی چیف آف مشن آرنو کرچوف نے سینئر صحافی عون عباس ساہی کی دعوت پر ڈسکہ کے نواحی گاؤں مندرانوالہ کا دورہ کیا ، جرمن سفارت کار نے پنجاب کی روایتی دیہی زندگی، سادہ طرزِ عمل اور ثقافت کا مشاہدہ کیا۔مندرانوالہ پہنچنے پر جرمن ڈپٹی چیف آف مشن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ معزز مہمان کی تواضع روایتی دیسی کھانوں اور سوغاتوں سے کی گئی ، جرمن سفارت کار نے دیسی ذائقوں کو بے حد پسند کیا اور پرخلوص مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرنو کرچوف نے گاؤں کے روایتی ماحول، قدرتی مناظر اور مقامی لوگوں کے خلوص کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی دیہی ثقافت میں جو سادگی، اپنائیت اور زبردست مہمان نوازی پائی جاتی ہے ، اس نے دورے کو یادگار تجربہ بنا دیا۔اس موقع خرم ساہی، نوخیز ساہی ،ساجد ساہی، علی مسلم، علی ساہی، غازی ساہی بھی موجود تھے ، مہمانوں کو روایتی تحفے بھی د ئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...