ڈپٹی کمشنر کا دھونکل میں سوہنا پنجاب منصوبوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دھونکل میں سوہنا پنجاب منصوبوں کا جائزہ

دیہات میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج بنانے پر شکرگزار ہیں:سلمان نواز ش

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سوہنا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، دیہی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد نے سیاسی و سماجی شخصیت سلمان نوازش جوندہ و دیگر کے ہمراہ دھونکل کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔ پروگرام کے تحت دیہی آبادیوں میں نکاسی آب کے مؤثر نظام کی فراہمی، آمد و رفت میں آسانی کیلئے گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت نالیوں کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ دیہی علاقوں کے مکینوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔اس موقع پر سلمان نوازش جوندہ اور اہل دیہہ نے ڈپٹی کمشنر اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں سہولیات ،سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم بنانے پر ہم انتہائی خوش ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...