سیالکوٹ : بھٹوں کے دھویں سے آلودگی میں اضافہ، شہری بیماریوں میں مبتلا، انتظامیہ تماشائی

سیالکوٹ : بھٹوں کے دھویں سے آلودگی میں اضافہ، شہری بیماریوں میں مبتلا، انتظامیہ تماشائی

پسرور، سمبڑیا ل اور ڈسکہ کے نواحی علاقوں گلوٹیاں کلاں ،دھامونکے ،جیسروالہ ،منڈیکی ،پیرو چک،ستراہ ،رام رائیاں میں بھٹہ مالکان کی جانب سے احکامات نظر انداز ،سموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردو نواح میں بھٹہ خشت مالکان کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، ماحول کو زہر آلود کر نے کا سلسلہ جاری، شہری گلے بخار ناک کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ سیالکوٹ ،پسرور، سمبڑیا ل اور ڈسکہ کے نواحی علاقوں گلوٹیاں کلاں ،دھامونکے ،جیسروالہ ،منڈیکی ،پیرو چک،ستراہ ،رام رائیاں میں واقع بھٹہ خشت مالکان حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سموگ میں اضافے کا سبب بننے لگے ۔

بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں ماحول کو مزید آلودہ کر رہا ہے اور شہریوں کی صحت کیلئے خطرہ بن رہا ہے ۔ ڈسکہ کی تحصیل انتظامیہ سنگین صورتحال پر خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہی ہے ۔ ماحول میں مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی اور سموگ کے باعث شہری شدید پریشان ہیں اور زہریلے دھویں کے اخراج کو روکنے کیلئے فوری اور مؤثر کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کئے جائیں تاکہ شہری سموگ اور آلودگی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...