بھوانہ:ون ویلنگ کرنے والے 12 منچلے گرفتار
بھوانہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھوانہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 12 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ بھوانہ سب انسپکٹر رضوان علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اڈہ جامعہ آباد کے قریب ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ ملزمان تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی سے موٹر سائیکلیں چلا رہے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments