این اے 77گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن کے نتیجہ سے ن لیگ کی مقبولیت پر سوالیہ نشان
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن کے نتیجہ نے تاریخی اور ان گنت ترقیاتی منصوبوں کے باوجود حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت پر سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں۔
انتخابی کامیابی کے باوجود صرف 15 فیصد ٹرن آؤٹ حکومت کے لئے ایک اہم سیاسی پیغام ہے اس سے حکومت کی عوامی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس پر مسلم لیگی کے مرکزی قائدین کو حکومتی پالیسیوں، عوامی رابطوں اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر سنجیدہ جائزہ لینا ہو گا عوامی مقبولیت محض اعلانات اور دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی کارکردگی، مؤثر عوامی رابطوں اور شہریوں کے مسائل کے حقیقی حل سے حاصل ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments