ویپ کی سرعام فروخت، کم عمر بچے لت میں مبتلا ہونے لگے

 ویپ کی سرعام فروخت، کم عمر بچے لت میں مبتلا ہونے لگے

شہریوں اور والدین کا حکام سے ویپ فروخت کرنیوالی دکانوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )پابندی کے باوجود لدھیوالہ وڑائچ اور کوٹ اسحاق سمیت گردونواح میں ویپ کی فروخت اور استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، کم عمر بچے بھی ویپ فروشوں کے نشانے پر آ گئے ۔تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی جانب سے ویپ استعمال کرنے کی شکایات سامنے آنے پر والدین اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جانے لگی۔بتایا گیا ہے کہ مطابق لدھیوالہ وڑائچ کوٹ اسحاق مدوخلیل پپناکھہ اور گردونواح میں ویپ کی فروخت اور استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

شہریوں کے مطابق مختلف مقامات پر ویپ اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی فروخت جاری ہے جبکہ کم عمر بچوں اور نوجوانوں میں بھی اس کے استعمال کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔تشویشناک امر یہ ہے کہ نوعمر بچے بھی اس لت کی طرف راغب ہو رہے ہیں جس کے باعث والدین اپنے بچوں کے مستقبل اور صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔شہریوں اور والدین نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لدھیوالہ وڑائچ اور کوٹ اسحاق میں ویپ فروخت کرنے والی دکانوں کی جانچ پڑتال کی جائے تعلیمی اداروں کے اطراف نگرانی بڑھائی جائے اور کم عمر بچوں کو ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نئی نسل کو اس خطرناک رجحان سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...