کنجاہ :شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، پولیس نے گرفتار کرلیا

 کنجاہ :شوہر کا بیوی پر بہیمانہ  تشدد، پولیس نے گرفتار کرلیا

لالہ موسیٰ (نامہ نگار)ضلع گجرات کے علاقے کنجاہ کے نواحی گاؤں ڈھیرہ گوندلاں میں شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ کنجاہ میں متاثرہ خاتون کے چچا کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزم مدثر مبینہ طور پر قرض اتارنے کے لیے اپنی بیوی فوزیہ کو دوسرے مردوں سے تعلقات قائم کرنے اور انہیں بلیک میل کر کے رقم حاصل کرنے پر مجبور کرتا تھا۔ خاتون کی جانب سے اس غیر قانونی اور غیر شرعی عمل سے انکار پر ملزم نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کر دیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے پولیس کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی، جس پر تھانہ کنجاہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم مدثر کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...