ڈی ایچ کیو :ہیوی جنریٹرز مد میں لاکھوں کی مبینہ خوردبرد
عوامی و سماجی حلقوں کاوزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ
حافظ آباد(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حافظ آباد میں ہیوی جنریٹروں کو چلانے کی مد میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے فنڈز نکلوا کر ہڑپ کرنے کا انکشاف ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انسپکشن ٹیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حافظ آباد میں چار جبکہ ٹراما سینٹر میں ایک ہیوی جنریٹر موجود ہے ۔ ہسپتال کو بجلی کی ہمہ وقت فراہمی کے لیے ایک خاص لائن بھی دے رکھی ہے ، جس کی وجہ سے یہاں بجلی بہت شاز و نادر ہی بند ہوتی ہے ۔
لیکن اس کے باوجود گزشتہ ایک برس کے دوران ان پانچ ہیوی جنریٹروں کو تیل پر چلانے کی مد میں لاکھوں روپے فنڈز خرچ کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ، جس پر ضلع بھر کے عوامی، سماجی اور دینی حلقوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ۔مقامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری صحت پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور محکمہ انسداد رشوت ستانی کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں ان پانچ بڑے ہیوی جنریٹرز کو تیل پر چلانے کی آڑ میں نکلوائے گئے خطیر فنڈز، جو لاکھوں روپے مالیت کے بتائے جاتے ہیں۔ ان کی تحقیقات کروا کر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments