ویلفیئر کمیٹی راہوالی کا اجلاس ، سیوریج گرانٹ جاری نہ ہونے پر اظہار تشویش

ویلفیئر کمیٹی راہوالی کا اجلاس ، سیوریج  گرانٹ جاری نہ ہونے پر اظہار تشویش

راہوالی (نامہ نگار) ویلفیئر کمیٹی راہوالی کے ممبران کمیٹی کا اجلاس علامہ عطاء المصطفی جمیل کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں راہوالی کے ہسپتال کی منظوری، شرقی راہوالی اور کینٹ ایریا کو ملانے والے ریلوے پھاٹک پر اوورہیڈ برج کی منظوری نہ ملنے اور شرقی راہوالی میں سیوریج کے لیے ملنے والی خصوصی گرانٹ جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، ممبران کمیٹی حاجی غلام سرور وڑائچ، محمد اصغر پہلوان، فریاد سیٹھی، محمد سرور انصاری، محمد اصغر چیمہ، علامہ محمد امین چشتی و دیگر نے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی چودھری راشد بشیر ورک ایڈوکیٹ اور ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کامیابی کے بعد ضمنی انتخاب میں راہوالی کے عوام سے کیے جانے والے ان وعدوں کو پورا کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے خصوصی ملاقات کرکے ان عوامی منصوبوں کی جلد از جلد منظوری حاصل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...