جلالپور بھٹیاں :آتشبازی بازی کاسامان برآمد،2ملزم گرفتار

 جلالپور بھٹیاں :آتشبازی بازی کاسامان برآمد،2ملزم گرفتار

ملزم ارشاد اورنیک بخت پشاور سے لاہور آتشبازی کا سامان منتقل کر رہے تھے

حافظ آباد(نامہ نگار) تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ٹھٹہ گاہرہ کے قریب مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزموں نے کار بھگا لی، پولیس نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے رسول پور تارڑ کے قریب روک لیا۔دوران چیکنگ کار سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد ہوا۔ پولیس نے آتش بازی کا سامان اور اس کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی کار قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزموں کی شناخت ارشاد احمد اور نیک بخت کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم ارشاد احمد پشاور جبکہ ملزم نیک بخت افغانستان کا رہائشی ہے ۔ گرفتار ملزم پشاور سے لاہور غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان منتقل کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...