سی پی او سردار غیاث گل خاں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 سی پی او سردار غیاث گل خاں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سردار غیاث کی تعیناتی کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی :آرپی او

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی جانب سے سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں کے تبادلے کے موقع پر آر پی او آفس میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آر پی او نے ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور سی پی او گوجرانوالہ محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں کی تعیناتی کے دوران جرائم کی شرح میں کمی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ، جبکہ عوام دوست پولیسنگ اور شہریوں کے مسائل کے حل پر بھی توجہ دی گئی۔ آر پی او نے ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں نے آر پی او اور ریجنل پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوران تعیناتی ٹیم ورک، قانون کی بالادستی اور عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیحات رہیں۔ آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے انہیں بطور سی پی او راولپنڈی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...