سابق تحصیل ناظم سمبڑیال چودھری ناصر گھمن سپرد خاک

 سابق تحصیل ناظم سمبڑیال  چودھری ناصر گھمن سپرد خاک

سمبڑیال (سٹی رپورٹر) سابق تحصیل ناظم سمبڑیال چودھری ناصر گھمن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 گھمن برادران کے ترجمان ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ کے مطابق مرحوم سابق تحصیل ناظم سمبڑیال، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن اور پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے چودھری عظیم نوری گھمن کے بھائی تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ حافظ حامد سیالکوٹی نے پڑھائی جس میں ایم این اے عارف مبین جٹ، سابق ایم این اے رانا شمیم احمد خان، سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی، سابق ناظمین، نائب ناظمین، کونسلرز، صحافیوں، تاجروں، وکلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...