صدرگوجرانوالہ چیمبرشیخ غلام کی سٹیٹ بینک کے چیف منیجرسے ملاقات
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ غلام حسین جج اور سینئر نائب صدر محمد ارشد مغل نے سٹیٹ بینک آف پاکستان گوجرانوالہ کے چیف منیجر امتیاز علی اور ڈپٹی چیف منیجر راحیل رسول سے اہم ملاقات کی۔
جس میں گوجرانوالہ کی تاجر اور صنعتکار برادری کو ڈیولپمنٹ فنانس کی سہولیات، ڈیجیٹل لین دین کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سٹیٹ بینک کے چیف منیجر امتیاز علی اور ڈپٹی چیف منیجر راحیل رسول نے کہاکہ گوجرانوالہ ایک بڑا صنعتی مرکز ہے ، جہاں کارپوریٹ کمپنیوں کی مکمل ویلیو چین کا سروے کرکے انہیں اور ان سے منسلک چھوٹے کاروباروں کو آسان شرائط پر فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments