آٹزم کے خصوصی بچوں کیلئے سیٹلائٹ کیمپس قائم کرنیکا منصوبہ

 آٹزم کے خصوصی بچوں کیلئے سیٹلائٹ کیمپس قائم کرنیکا منصوبہ

ثانیہ عاشق ،ڈی جی سپیشل ایجوکیشن ،کمشنروڈی سی کاسپیشل یجوکیشن سنٹر کادورہ منصوبہ وقت پر مکمل کیا جائے :معاون خصوصی ،خصوصی بچوں سے اظہارشفقت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق اور ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ ریٹائرڈ شعیب خان جدون نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور متعلقہ افسراوں کے ہمراہ گوجرانوالہ سپیشل یجوکیشن سنٹر، قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول روڈ کا دورہ کیا اور خصوصی بچوں کے لیے جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین پبلک بلڈنگز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اروپ ٹاؤن میں گورنمنٹ پرائمری سکول برائے خصوصی تعلیمی ضروریات و معذور بچوں کی عمارت کو اپ گریڈ کرکے مریم نواز سیٹلائٹ کیمپس فار آٹزم گوجرانوالہ قائم کیا جا رہا ہے ۔ منصوبے کی منظور شدہ لاگت 28 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے ، جس میں گراؤنڈ فلور، فرسٹ فلور، ملٹی پرپز ہال، خصوصی کلاس رومز، باؤنڈری وال اور دیگر ضروری سہولیات کی تعمیر شامل ہے ۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ بعد ازاں انہوں نے خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے کا بھی دورہ کیا اور تدریسی سہولیات، ماحول اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں سے ملاقات کی اور شفقت کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...