ہری پور : ٹریفک حادثات میں 1 جاں بحق , 15 زخمی , نوکر کے ہاتھوں مالک قتل

ہری پور : ٹریفک حادثات میں 1 جاں بحق , 15 زخمی , نوکر کے ہاتھوں مالک قتل

جی ٹی روڈ پر مو ٹر سا ئیکل سلپ ہو نے سے قاری اورنگزیب شدید زخمی ہو گئے جو ایبٹ آ با د ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے سریکو ٹ جا نیوا لی ویگن کھا ئی میں گر نے سے 15مسافر ز خمی ہو گئے ،غا زی میں نو کر نے فش پوا ئنٹ کے ما لک کو قتل کر ڈا لا

ہری پور ( نمائندہ دنیا) ہری پو ر میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے جبکہ ہو ٹل کے ملازم نے ما لک کو فا ئرنگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا ،تفصیلات کے مطا بق جی ٹی روڈ الفیصل فلور مل کے پاس موٹر سائیکل سوارقاری اورنگزیب سکنہ پھرہالہ ا پنی موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو کر درخت سے جا ٹکرا ئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ، قاری اورنگزیب کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہری پور لے جایا گیا جہاں سے انہیں ایبٹ آباد ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گئے ۔دوسرے حادثہ میں ہری پور سے سریکوٹ جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے ، گزشتہ روز ہری پور سے سریکوٹ جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس نمبر 3769 جسکو بابر الہیٰ چلا رہا تھا سریکوٹ شنئی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ۔ حادثے میں دو خواتین سمیت پندرہ مسافر زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر غازی ہسپتال لے جایا گیا لیکن غازی ہسپتال میں مریضوں کیلئے مرہم پٹی تک موجود نہ تھی جس پر زخمی مسافروں کے لواحقین نے احتجاج بھی کیا ۔ ا دھر ہری پور کی تحصیل غازی میں ملازم کی فائرنگ سے ہوٹل کا ما لک قتل ہو گیا ۔ تربیلہ ڈیم کے کنارے ہوٹل فش پوائنٹ کے مالک سعید خان کو اسکے ملازم حمزہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا قتل کی وجو ہا ت معلو م نہ ہو سکیں سعید خان کے قتل کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی محمد شعیب نے حمزہ کیخلاف درج کرا دی ،ملزم حمزہ موقع سے فرار ہے اور اسکی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس نے لا ش مقتول کے بھائی شعیب کے حوالے کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں