صائمہ اپ ٹاؤن سکھر کی پُر وقار لانچنگ تقریب

صائمہ اپ ٹاؤن سکھر کی پُر وقار لانچنگ تقریب

سکھر(پ ر )کراچی اور حیدرآباد کے بعد صائمہ گروپ نے سکھر میں بھی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا جو تعمیرات کے شعبے میں ان کے اعلیٰ معیار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ۔

‘‘صائمہ اپ ٹاؤن ’’سکھر میں اسپورٹس کمپلیکس کے مقابل واقع وسیع و عریض رہائشی و تجارتی منصوبہ ہے جو 120، 150، 200، 240، 400اور 1000مربع گز کے پلاٹس پر مشتمل ہے جو تمام بنیادی اور جدید تر رہائشی سہولتوں سے آراستہ ہے۔ جمعہ کو منعقد ہ لانچنگ کی تقریب کے موقع پر پروجیکٹ سائٹ پر تجارتی طبقے اور فیملیز کا بے تحاشہ ہجوم دیکھنے میں آیااور جو اس سے قبل سکھر کے کسی اور رہائشی و تجارتی منصوبے میں نہیں دیکھا گیاجب کہ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں