گرلزسکول میں شام کو لڑ کوں کی شفٹ شروع نہ کرنیکا مطالبہ

 گرلزسکول میں شام کو لڑ کوں کی شفٹ شروع نہ کرنیکا مطالبہ

بہارہ کہو(نمائندہ دنیا)اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کوٹ ہتھیال شمالی بہارہ کہو میں محکمانہ طور پر لڑ کوں کیلئے شام کی شفٹ شروع کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔۔۔

 جوکہ ا ہالیان علاقہ کیلئے سخت تشویش کا باعث اور ایک مسئلہ بن سکتا ہے، ڈی جی ایجوکیشن و دیگر اعلیٰ حکام اس اقدام سے گریزکریں تاکہ کو ئی کشیدگی کی صورتحال پید ا نہ ہو ،بچیوں کی چھٹی کے وقت لڑ کوں کے آنے سے مسائل پیدا ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ملک محمد گلفراز،شکیل احمد،تنویر احمدملک،محمد الطاف و دیگر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں