مری میں طبی سہولیات کیلئے کوہسار ہسپتال بناؤ تحریک جاری
مری (نمائندہ دنیا) ضلع مری میں عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوہسار ہسپتال بناؤ تحریک جاری ہے۔
، اہلیان لوئر بیلٹ ضلع مری کا کہنا ہے کہ مری ضلع بھر کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مری کے مرکزی مقام پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا قیام انتہائی ضروری ہے، موزوں ترین اور قابل رسائی مقام لوئر ٹوپہ ہے جو اردگرد کے تمام دیہی علاقوں اور مری شہر کے قریب ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ کوہسار ہسپتال تحریک مولانا سیف اللہ سیفی، حمید عباسی، فیصل وانی اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔