اشتہاریوں سمیت 11ملزم گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

اشتہاریوں سمیت 11ملزم گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے دو روز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 4اشتہاری، عدالتی اور ۔

عادی مجرمان سمیت 11ملزم گرفتار کر کے ان سے 1کلو 574گرام ہیروئن، 1کلو 90گرام چرس، 10لٹر شراب اور 2پستول برآمد کر لئے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ کریک ڈاؤن کے دوران اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول، تھانہ کورال، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ رمنا اور تھانہ بہارہ کہو پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7ملزمان سے 1کلو 574گرام ہیروئن، 1کلو 90گرام چرس، 10لٹر شراب اور 2پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ دیگر مختلف کارروائیوں میں 4اشتہاریوں کی گرفتاری عمل لائی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے کہا کسی کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15یا آئی سی ٹی 15ایپ پر فوری اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں