شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا کامیاب انعقاد بڑی کا میابی ،سردار عتیق

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا کامیاب انعقاد بڑی کا میابی ،سردار عتیق

مظفرآباد، باغ (آئی این پی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان دھیرکوٹ پہنچ گئے۔

 ، گزشتہ روز ممبرضلع کونسل باغ نسرین اختر راجہ کے تایا اور مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما راجہ محمد افراق خان کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثنا انہوںنے غازی آباد میں بشارت شہید 4کلومیٹرچڑالہ روڈکا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا مسلم کانفرنس نے ہمیشہ آزادکشمیر بالخصوص دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ا نہوں نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا کامیاب انعقاد پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے ۔پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں