غیرانسانی تشدد کی 2ویڈیوز وائرل، ملزم کی تلاش شروع
راولپنڈی (این این آئی) جڑواں شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کی دو ویڈیوز وائرل ہونے کے۔۔۔
بعد راولپنڈی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے ویڈیوز سامنے آنے کے بعد چھان بین شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش تیز کر دی ہے۔ ایک ویڈیو میں نوجوان آدھے سر سے گنجا اور نیم برہنہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں ایک شخص کو ہاتھ اوپر باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق بلال نامی ملزم کے خلاف ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔