ڈ ی جی ہیلتھ ، حفاظتی ٹیکہ جات، ڈی ای ڈ ی پولی کلینک تبدیل
ڈائریکٹر ہیلتھ کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کا اضافی چارج تفویض
اسلام آباد ( ایس ایم زمان ) وفاقی وزیر سید مصطفی کمال کے احکامات پر وزارت قومی صحت کے اہم عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر جنرل صحت، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ حفاظتی ٹیکہ جات، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ہسپتال اور اسسٹنٹ پروفیسر فیڈرل میڈیکل کالج کو تبدیل کر دیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو واپس پمز ہسپتال بھجوا دیا گیا ، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر عبدالولی خان کو تبدیل کر کے ڈی جی ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے ، ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر صوفیہ یونس کو ڈائریکٹر پروگرام تعینات کیا گیا ، ڈائریکٹر وزارت قومی صحت ڈاکٹر موسیٰ خان کو ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا اور ان سے اسسٹنٹ پروفیسر فیڈرل میڈیکل کالج کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔