ریلوے ورکرز یونین کا 20دسمبر سے تحریک چلانے کا اعلان
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے ورکرز یونین نے مزدور حقوق کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا تحریک میں آل پاکستان افیکٹو اپلائی کمیٹی ریلوے ورکر یونین ،اوپن لائن پاکستان مزدور محاذ بھٹو ،انٹرنیشنل فورم اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے مزدور تحریک کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔
پہلا جلسہ جھنگ شاہی کراچی میں ہوگا ،راولپنڈی میں 25 دسمبر کو تقریب ہوگی ،26 دسمبر کو کو بھٹو انٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام مظاہرے میں شرکت کی جائے گی ، 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر تقریب ہوگی ، پروگراموں سے ریلوے ورکر یونین کے مرکزی قائدین قادر خان ،جنید اعوان انور،مبارک حسین ،ریاض کشمیری،چوہدری شوکت اور دیگر خطاب کرینگے ۔