پتنگ بازی،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 10ملزمان گرفتار

 پتنگ بازی،منشیات فروشی اور غیر قانونی  اسلحہ میں ملوث 10ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگ بازی۔۔۔

، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ویسٹریج پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 120 پتنگیں اور 15ڈوریں برآمد کر لیں۔ واہ کینٹ پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے کر 90پتنگیں اور 6 ڈوریں ،سول لائنز پولیس نے 35 ڈوریں برآمد کیں۔ 5افراد کو حراست میں لے کر 25لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز،چکلالہ،صادق آباد، ائیر پورٹ اور گوجرخان میں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں