چیئرمین پی ای سی کا قائد اعظم کو خراج تحسین
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نے یومِ قائد کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔۔۔
اور ان کی عظیم قیادت اور آزاد وطن کی نعمت کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے واضح طور پر اس بات پر زور دیا تھا کہ ملک کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے عوام کو سائنسی اور تکنیکی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تاکہ تجارت، کاروبار اور خاص طور پر منصوبہ بندی کے تحت صنعتیں فروغ پا سکیں ۔ زندگی کے ہر شعبے میں انجینئرنگ موجود ہے اور معیاری انجینئرز کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔