کلر سیداں ،ایس پی صدر کا تھانے کا دورہ ،مقدمات کو یکسو کرنیکی ہدایت

کلر سیداں ،ایس پی صدر کا تھانے کا  دورہ ،مقدمات کو یکسو کرنیکی ہدایت

کلر سیداں (نمائندہ دنیا )ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر نے تھانہ کلر سیداں کا تفصیلی دورہ کیا، کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔۔۔۔

 میٹنگ کے دوران مختلف نوعیت کے زیرِ تفتیش مقدمات، ان کی پیش رفت اور علاقے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی صدر نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور بروقت مکمل کی جائے تاکہ سائلین کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں